کاروار ،22؍ مئی (ایس او نیوز) کل 21 مئی کو ضلع شمالی کینرا میں کووڈ کے جملہ 681 تازہ معاملے سامنے آئے ہیں اور اس میں 186 متاثرین کے ساتھ سب سے زیادہ تعداد سرسی میں پائی گئی ہے۔
محکمہ صحت کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق منڈگوڈ میں کوئی بھی کیس نہیں ہے ۔ کاروار میں صرف ایک اور بھٹکل میں 2 معاملے پوزیٹیو نکلے ہیں ۔ بقیہ تعلقہ جات میں انکولہ 23، کمٹہ 59، ہوناور 72، سداپور 136، یلاپور 131، ہلیال 107، جوئیڈا 4 کیس پوزیٹیو آئے ہیں۔
دوسری طرف کل جمعہ کے دن صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1069 ہے جس کے ساتھ اب تک صحت یاب ہونے کی تعداد 29769 ہوگئی ہے۔ فی الحال ضلع میں 6150 ایکٹیو کیسس موجود ہیں اور ان میں 5720 مریض ہوم کورنٹین میں ہیں۔ جبکہ 430 مریض مختلف کووِڈ سنیٹروں میں زیر علاج ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی طرف سے جمعہ کی شام کو جو بیان جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق اس وقت کووِڈ سنیٹروں میں جملہ 821 بستر خالی ہیں۔ ضلع میں سرکاری اسپتالوں کے علاوہ پانچ نجی اسپتالوں میں کووڈ متاثرین کے لئے جو بستر مختص کیے گئے ہیں ان میں 359 جنرل بستر، 402 ایچ ڈی یو بستر اور 60 آئی سی یو بیڈس ہیں۔ جمعہ کے دن اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 62 اور صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد بھی 62 بتائی گئی ہے۔